سنن الدارقطني
كتاب الحج— حج کا بیان۔
مَا جَاءَ فِي الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَالسَّعْيِ بَيْنَهُمَا باب: صفا و مروہ اور ان کے درمیان سعی کا بیان
حدیث نمبر: 2596
نا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَيَانٍ ، نا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، عَنْ شَرِيكٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، " أَنَّهُ دَخَلَ مَكَّةَ قَارِنًا فَطَافَ طَوَافًا ، وَسَعَى سَعْيًا لِحَجَّتِهِ وَعُمْرَتِهِ " ، ثُمَّ قَالَ : " هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ حِينَ قَرَنَ " .محمد محی الدین
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما حج قران کا احرام باندھ کر مکہ میں داخل ہوئے، انہوں نے حج اور عمرہ دونوں کے لیے ایک ہی طواف کیا اور ایک ہی مرتبہ سعی کی اور پھر یہ بات بیان کی: مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یاد ہے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج قران کیا تھا، تو آپ نے اسی طرح کیا تھا۔