حدیث نمبر: 2591
نا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْقَطَّانُ ، نا عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ الْهَيْثَمِ ، نا أَبُو مَرْوَانَ الْعُثْمَانِيُّ ، نا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ أَهَلَّ بِالْعُمْرَةِ فَلَمَّا أَتَى ذَا الْحُلَيْفَةِ ، قَالَ : " مَا أَمْرُهُمَا إِلا وَاحِدٌ أُشْهِدُكُمْ أَنِّي قَدْ أَدْخَلْتُ الْحَجَّ عَلَى الْعُمْرَةِ ، فَطَافَ لَهُمَا طَوَافًا وَاحِدًا ، وَسَعَى لَهُمَا سَعْيًا وَاحِدًا ، وَقَالَ : هَكَذَا صَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ایک مرتبہ انہوں نے عمرے کا احرام باندھا، جب ذو الحلیفہ پہنچے، تو بولے: ان دونوں کا معاملہ ایک سا ہے، میں تم لوگوں کو گواہ بناتا ہوں کہ میں نے اپنے عمرے کے ساتھ حج کو بھی شامل کر لیا، پھر سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ان دونوں کے لیے ایک ہی طواف کیا اور ان دونوں کے لیے ایک ہی مرتبہ سعی کی اور پھر فرمایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اسی طرح کیا تھا۔

حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب الحج / حدیث: 2591
تخریج حدیث «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1732، وابن الجارود فى "المنتقى"، 506، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2746، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3915، 3916، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2934، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 948، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1886، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2972، 2975، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2591، 2593، 2595، 2598، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 5059»