سنن الدارقطني
كتاب الحج— حج کا بیان۔
مَا جَاءَ فِي الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَالسَّعْيِ بَيْنَهُمَا باب: صفا و مروہ اور ان کے درمیان سعی کا بیان
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَيَّاشٍ ، نا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، قَالَ : وَقَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ الشَّافِعِيُّ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ ، عَنِ ابْنِ مُحَيْصِنٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ صَفِيَّةَ ، عَنْ بِنْتِ أَبِي تَجْرَاةَ ، قَالَتْ : دَخَلْتُ دَارَ آلِ أَبِي حُسَيْنٍ مَعَ نِسْوَةٍ مِنْ قُرَيْشٍ فَنَظَرْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَسْعَى بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ ، فَرَأَيْتُهُ يَسْعَى وَإِنَّ مِئْزَرَهُ لَيَدُورُ مِنْ شِدَّةِ السَّعْيِ حَتَّى إِنِّي لأَقُولُ : إِنِّي لأَرَى رُكْبَتَيْهِ ، وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ : " اسْعَوْا فَإِنَّ اللَّهَ كَتَبَ عَلَيْكُمُ السَّعْيَ " .صفیہ نامی خاتون، ابوتجرات کی صاحبزادی کا یہ بیان نقل کرتی ہیں: میں آل ابوحصین کے گھر میں قریش کی کچھ خواتین کے ساتھ داخل ہوئی، میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صفا اور مروہ کے درمیان سعی کر رہے تھے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سعی کرتے ہوئے دیکھا، آپ کے تیز دوڑنے کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا تہبند ادھر ادھر ہل رہا تھا، یہاں تک کہ میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دونوں پنڈلیوں کو دیکھ لیا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”تم لوگ سعی کرو، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے تم پر سعی کرنا لازم قرار دیا ہے۔“