سنن الدارقطني
كتاب الحج— حج کا بیان۔
مَا جَاءَ فِي الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَالسَّعْيِ بَيْنَهُمَا باب: صفا و مروہ اور ان کے درمیان سعی کا بیان
حدیث نمبر: 2583
نا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، نا أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، نا الْوَاقِدِيُّ ، نا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعُمَرِيُّ ، عَنْ مَنْصُورٍ الْحَجَبِيِّ ، عَنْ أُمِّهِ ، عَنْ بَرَّةَ بِنْتِ أَبِي تَجْرَاةَ ، قَالَتْ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ انْتَهَى إِلَى الْمَسْعَى ، قَالَ : " اسْعَوْا فَإِنَّ اللَّهَ كَتَبَ عَلَيْكُمُ السَّعْيَ " . فَرَأَيْتُهُ يَسْعَى حَتَّى بَدَتْ رُكْبَتَاهُ مِنِ انْكِشَافِ إِزَارِهِ .محمد محی الدین
سیدنا برہ بنت ابوتجرات رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سعی کرنے کی جگہ کے آخری حصے کی طرف پہنچے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ سعی کرو، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے تم پر سعی لازم قرار دی ہے۔“ (وہ خاتون بیان کرتی ہیں) میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سعی کرتے ہوئے دیکھا، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تہبند کے ہٹنے سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پنڈلیاں نظر آ رہی تھیں۔