سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ وُضُوءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وضو کا طریقہ
نا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا الْمُحَارِبِيُّ ، نا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ ، عَنْ زَيْدٍ الْعَمِّيِّ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ : دَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَاءٍ فَتَوَضَّأَ بِهِ مَرَّةً مَرَّةً ، ثُمَّ قَالَ : " هَذَا وَظِيفَةُ الْوُضُوءِ الَّذِي لا يَقْبَلُ اللَّهُ صَلاةً إِلا بِهِ " ، ثُمَّ دَعَا بِمَاءٍ فَتَوَضَّأَ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ ، ثُمَّ قَالَ : " هَذَا وُضُوءٌ ، مَنْ تَوَضَّأَ بِهِ كَانَ لَهُ أَجْرُهُ مَرَّتَيْنِ " ، ثُمَّ مَكَثَ سَاعَةً ثُمَّ دَعَا بِمَاءٍ فَتَوَضَّأَ ثَلاثًا ثَلاثًا ، ثُمَّ قَالَ : " هَذَا وُضُوئِي وَوُضُوءُ النَّبِيِّينَ قَبْلِي " .سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کے لیے پانی منگوایا، آپ نے اس کے ذریعے ایک، ایک مرتبہ وضو کیا اور پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ”یہ وضو کا وہ طریقہ ہے جس کے بغیر اللہ تعالیٰ نماز قبول نہیں کرتا۔“ پھر آپ نے پانی منگوایا اور اس کے ذریعے دو، دو مرتبہ وضو کیا، پھر ارشاد فرمایا: ”یہ اس شخص کے وضو کا طریقہ ہے، جسے وضو کرنے پر دوگنا اجر ملے گا۔“ پھر آپ کچھ دیر ٹھہرے رہے، پھر آپ نے پانی منگوایا، پھر تین، تین مرتبہ وضو کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ میرا اور مجھ سے پہلے انبیاء کے وضو کا طریقہ ہے۔“