حدیث نمبر: 2549
نا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ بَزِيعٍ ، نا سَعِيدُ بْنُ عُثْمَانَ ، نا أَبُو مَرْيَمَ ، حَدَّثَنِي الأَجْلَحُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : " قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الظَّبْيِ شَاةً ، وَفِي الضَّبُعِ كَبْشًا ، وَفِي الأَرْنَبِ عَنَاقًا ، وَفِي الْيَرْبُوعِ جَفْرَةً " . فَقُلْتُ لابْنِ الزُّبَيْرِ : وَمَا الْجَفْرَةُ ؟ قَالَ : الَّتِي قَدْ فُطِمَتْ وَرَعَتْ.محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہرن کے بارے میں یہ فیصلہ دیا تھا: ”ایک بکری کی قربانی دینی ہو گی۔“ گوہ کے بارے میں دنبے کی قربانی کا فیصلہ دیا تھا، خرگوش کے بارے میں بکری کے بچے کی قربانی کا فیصلہ دیا تھا اور یربوع کے بارے میں بکری کے بچے کی قربانی کا فیصلہ دیا تھا۔ راوی کہتے ہیں: میں نے ابن زبیر سے دریافت کیا: لفظ ”جفرہ“ سے مراد کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: وہ بچہ، جس کا دودھ چھڑایا جا چکا ہو اور وہ چل سکتا ہو۔