حدیث نمبر: 2548
نا نا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ، نا أَبُو مَلَكٍ الْجَنْبِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فِي حَمَامِ الْحَرَمِ ، " فِي الْحَمَامَةِ شَاةٌ ، وَفِي بَيْضَتَيْنِ دِرْهَمٌ ، وَفِي النَّعَامَةِ جَزُورٌ ، وَفِي الْبَقَرَةِ بَقَرَةٌ ، وَفِي الْحِمَارِ بَقَرَةٌ " .
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا حرم کے کبوتر کے بارے میں یہ حکم منقول ہے: حرم کے کبوتر کو مارنے کا کفارہ بکری ہو گا، انڈے کو نقصان پہنچانے کا کفارہ ایک درہم ہو گا، شترمرغ کو مارنے پر اونٹ قربان کرنا پڑے گا، گائے کو مارنے پر گائے کی قربانی دینی پڑے گی اور نیل گائے کو مارنے پر گائے کی قربانی دینی ہو گی۔

حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب الحج / حدیث: 2548
تخریج حدیث «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 9821، 9974، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2548، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 8264»