حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نا أَبُو كُرَيْبٍ ، نا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنِ الأَجْلَحِ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " فِي الضَّبُعِ إِذَا أَصَابَهُ الْمُحْرِمُ كَبْشٌ ، وَفِي الظَّبْيِ شَاةٌ ، وَفِي الأَرْنَبِ عَنَاقٌ ، وَفِي الْيَرْبُوعِ جَفْرَةٌ " . قَالَ : وَالْجَفْرَةُ الَّتِي قَدِ ارْتَعَتْ.سیدنا جابر رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: گوہ کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا: ”حالت احرام والا شخص اگر اسے مار دے، تو اسے دنبے کا کفارہ دینا ہو گا۔“ اور ہرن کے بارے میں یہ فرمایا: ”بکری کی قربانی دینی ہو گی۔“ خرگوش کے بارے میں فرمایا ہے: ”بکری کے بچے کی قربانی دینی ہو گی۔“ اور یربوع کے بارے میں فرمایا ہے: ”اس میں بکری کے چھوٹے بچے کی قربانی دینی ہو گی۔“ راوی کہتے ہیں: حدیث میں استعمال ہونے والے لفظ ”جفرہ“ سے مراد وہ چھوٹا جانور ہے، جو چل لیتا ہو۔