حدیث نمبر: 253
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ ، نا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، نا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، نا أَبُو خَلْدَةَ ، قَالَ : قُلْتُ لأَبِي الْعَالِيَةِ : رَجُلٌ لَيْسَ عِنْدَهُ مَاءٌ عِنْدَهُ نَبِيذٌ أَيَغْتَسِلُ بِهِ فِي جَنَابَةٍ ؟ قَالَ : لا ، فَذَكَرْتُ لَهُ لَيْلَةَ الْجِنِّ ، فَقَالَ : " أَنَبْذَتُكُمْ هَذِهِ الْخَبِيثَةُ إِنَّمَا كَانَ ذَلِكَ زَبِيبٌ وَمَاءٌ " .محمد محی الدین
ابوخلدہ بیان کرتے ہیں: میں نے ابوالعالیہ سے دریافت کیا: ایک ایسا شخص جس کے پاس پانی موجود نہ ہو، اس کے پاس نبیذ موجود ہو، تو کیا وہ اس نبیذ کے ذریعے غسل جنابت کر سکتا ہے؟ تو ابوالعالیہ نے جواب دیا: ”نہیں!“ تو میں نے ان کے سامنے جنات سے ملاقات والی حدیث کا تذکرہ کیا تو انہوں نے فرمایا: ”تمہارے ہاں جو نبیذ بنائی جاتی ہے، یہ خبیث ہوتی ہے، وہ جو چیز تھی وہ کشمش اور پانی تھا۔“