حدیث نمبر: 252
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ ، نا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي حَسَّانَ ، نا هِشَامُ بْنُ خَالِدٍ الأَزْرَقُ ، ثنا الْوَلِيدُ ، نا مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلامٍ ، عَنْ أَخِيهِ زَيْدٍ عَنْ جَدِّهِ أَبِي سَلامٍ ، عَنْ فُلانِ بْنِ غَيْلانَ الثَّقَفِيِّ ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ ، يَقُولُ : " دَعَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، لَيْلَةَ الْجِنِّ بِوُضُوءٍ ، فَجِئْتُهُ بِإِدَاوَةٍ فَإِذَا فِيهَا نَبِيذٌ ، فَتَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " . الرَّجُلُ الثَّقَفِيُّ الَّذِي رَوَاهُ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ مَجْهُولٌ ، قِيلَ : اسْمُهُ عَمْرٌو وَقِيلَ : عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ غَيْلانَ.محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جنات سے ملاقات کی رات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے وضو کا پانی ساتھ لانے کے لیے کہا: تو میں ایک برتن لے کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوا، اس میں نبیذ موجود تھی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے ذریعے وضو کر لیا۔ اس روایت کو جس ثقفی نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کیا ہے: وہ مجہول ہے۔ ایک قول کے مطابق اس کا نام عمرو ہے اور ایک قول کے مطابق اس کا نام عبداللہ بن عمرو ہے۔