وَنا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، قَالا : نا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُعَاوِيَةَ الْبَزَّازُ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَعْمَلَ عَتَّابَ بْنَ أُسَيْدٍ عَلَى الْحَجِّ فَأَفْرَدَ ، ثُمَّ اسْتَعْمَلَ أَبَا بَكْرٍ سَنَةَ تِسْعٍ فَأَفْرَدَ الْحَجَّ ، ثُمَّ حَجَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَنَةَ عَشْرٍ فَأَفْرَدَ الْحَجَّ ، ثُمَّ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَاسْتُخْلِفَ أَبُو بَكْرٍ فَبَعَثَ عُمَرَ فَأَفْرَدَ الْحَجَّ ، ثُمَّ حَجَّ أَبُو بَكْرٍ فَأَفْرَدَ الْحَجَّ ، وَتُوُفِّيَ أَبُو بَكْرٍ وَاسْتُخْلِفَ عُمَرُ ، فَبَعَثَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ فَأَفْرَدَ الْحَجَّ ، ثُمَّ حَجَّ عُمَرُ سِنِيَّهُ كُلَّهَا فَأَفْرَدَ الْحَجَّ ، ثُمَّ تُوُفِّيَ عُمَرُ ، وَاسْتُخْلِفَ عُثْمَانُ فَأَفْرَدَ الْحَجَّ ، ثُمَّ حُصِرَ عُثْمَانُ ، فَأَقَامَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ بِالنَّاسِ فَأَفْرَدَ بِالْحَجِّ " .سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے سیدنا عتاب بن اسید رضی اللہ عنہ کو امیر الحج مقرر کیا، تو انہوں نے حج افراد کیا، پھر ۹ ہجری میں آپ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو امیر الحج مقرر کیا، تو انہوں نے بھی حج افراد کیا، ۱۰ ہجری میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود حج کیا، تو آپ نے بھی حج افراد کیا، آپ کے بعد سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ خلیفہ بنے، تو انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو (امیر الحج بنا کر) بھیجا، تو انہوں نے بھی حج افراد کیا، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے خود حج کیا، تو انہوں نے بھی حج افراد کیا، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا، تو ان کے بعد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ خلیفہ بنے، انہوں نے سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کو (امیر الحج بنا کر) بھیجا، تو انہوں نے بھی حج افراد کیا، پھر اس کے بعد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کئی مرتبہ حج کیا اور ہمیشہ حج افراد کیا، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ خلیفہ بنے، تو انہوں نے بھی حج افراد کیا، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو محصور کر دیا گیا، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے حج میں لوگوں کی قیادت کا فریضہ سرانجام دیا، انہوں نے بھی حج افراد کیا۔