نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ ، نا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، رَفَعَاهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " أَنَّهُ وَقَّتَ لأَهْلِ الْمَدِينَةِ ذَا الْحُلَيْفَةِ ، وَلأَهْلِ الشَّامِ الْجُحْفَةَ ، وَلأَهْلِ نَجْدٍ قَرْنًا " . قَالَ ابْنُ طَاوُسٍ : " قَرْنٌ الْمَنَازِلُ وَلأَهْلِ الْيَمَنِ يَلَمْلَمُ " ، أَوْ قَالَ : " أَلَمْلَمُ " ، قَالَ : " فَهِيَ لَهُمْ ، وَلِمَنْ أَتَى عَلَيْهِنَّ مِنْ غَيْرِهِمْ مِمَّنْ كَانَ يُرِيدُ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ ، فَمَنْ كَانَ دُونَهُنَّ " . وَقَالَ عَمْرٌو : " مِنْ أَهْلِهِ " . وَقَالَ ابْنُ طَاوُسٍ : " مِنْ حَيْثُ أَنْشَأَ كَذَلِكَ ، فَكَذَاكَ حَتَّى أَهْلُ مَكَّةَ يُهِلُّونَ مِنْهَا " . تَابَعَهُ سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، وَغَيْرُ وَاحِدٍ ، وَخَالَفَهُمْ يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ ، فَأَسْنَدَهُ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے، مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات منقول ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل مدینہ کے لیے ذوالحلیفہ کو، اہل شام کے لیے حجفہ کو، اہل نجد کے لیے قرن کو (ایک روایت میں لفظ قرن المنازل منقول ہے)، اہل یمن کے لیے یلملم کو میقات مقرر کیا ہے۔ یہ ان علاقوں اور ان کے دوسری طرف سے آنے والوں کے لیے ہے۔ جو شخص حج یا عمرہ کا ارادہ رکھتا ہو، لیکن جو ان جگہوں کے (مکہ کی طرف والے حصے) میں رہتا ہو (ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں) وہ اپنے گھر سے احرام باندھے گا، (اور ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں) وہ جہاں سے چاہے احرام باندھ لے، یہاں تک کہ اہل مکہ بھی مکہ ہی میں احرام باندھ لیں گے۔