حدیث نمبر: 249
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ومُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، قَالا : نا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ زَاجٌ ، نا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي رِزْمَةَ ، نا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ الْجِنِّ : " أَمَعَكَ مَاءٌ ؟ قَالَ : لا مَعِيَ نَبِيذٌ ، قَالَ : فَدَعَى بِهِ فَتَوَضَّأَ " .محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جنات سے ملاقات کی رات دریافت کیا: ”کیا تمہارے پاس پانی ہے؟“ تو انہوں نے عرض کی: ”نہیں!“ میرے پاس نبیذ ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر اس نبیذ کو لایا گیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے ذریعے وضو کر لیا۔