حدیث نمبر: 2428
حَدَّثَنَاهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سيما نا أَبُو جَعْفَرٍ التِّرْمِذِيُّ ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ صَدَقَةَ الْفَدَكِيُّ ، عَنْ حُسَيْنٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : وَلِلَّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلا سورة آل عمران آية 97 ، قَالَ : فَسُئِلَ عَنْ ذَلِكَ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَنْ تَجِدَ ظَهْرَ بَعِيرٍ " .محمد محی الدین
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ: ”وَلِلَّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلاً“ ”لوگوں پر اللہ کا یہ حق ہے کہ جو اس کے گھر تک پہنچنے کی استطاعت رکھتا ہو، وہ اس کا حج کرے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس آیت کے متعلق سوال کیا گیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس سے مراد یہ ہے کہ تمہیں سواری کی پشت میسر ہو۔“