حدیث نمبر: 2422
حَدَّثَنِي بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمُجَهَّزُ مِنْ أَصْلِ كِتَابِهِ ، نا محَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ تَمْتَامٌ ، نا محَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ ، نا محَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرِ ،عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنِ السَّبِيلِ إِلَى الْحَجِّ ، فَقَالَ : " الزَّادُ وَالرَّاحِلَةُ " .محمد محی الدین
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے۔ ایک روایت میں یہ الفاظ موجود ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے حج تک کی سبیل کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(اس سے مراد) زاد سفر اور سواری ہے۔“