حدیث نمبر: 242
نا عَبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعٍ ، نا السَّرِيُّ بْنُ سَهْلٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رُشَيْدٍ ، نا أَبُو عُبَيْدَةَ مَجَاعَةُ ، عَنْ أَبَانَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا لَمْ يَجِدْ أَحَدُكُمْ مَاءً وَوَجَدَ النَّبِيذَ فَلْيَتَوَضَّأْ بِهِ " . أَبَانُ هُوَ ابْنُ أَبِي عَيَّاشٍ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ ، وَمَجَاعَةُ ضَعِيفٌ ، وَالْمَحْفُوظُ أَنَّهُ رَأَى عِكْرِمَةَ غَيْرَ مَرْفُوعٍ.محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کسی شخص کو پانی نہ ملے اور اگر اسے نبیذ مل جائے تو وہ نبیذ کے ذریعے وضو کر لے۔“ اس روایت کا راوی ابان، ابوعیاش کا بیٹا ہے اور یہ ”متروک الحدیث“ ہے جبکہ مجاعہ نامی راوی ”ضعیف“ ہے۔ زیادہ مستند طور پر یہ بات ثابت ہے: یہ عکرمہ کی رائے ہے اور ”مرفوع“ حدیث نہیں ہے۔