سنن الدارقطني
كتاب الصيام— روزوں کا بیان
بَابُ النَّهْيِ عَنِ الصِّيَامِ أَيَّامَ التَّشْرِيقِ باب: ایام تشریق کے روزوں کی ممانعت
حدیث نمبر: 2409
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ خَرَّزَاذَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ الطَّحَّانُ ، ثنا أبِي ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " نَهَى عَنْ صَوْمِ خَمْسَةِ أَيَّامٍ فِي السَّنَةِ : يَوْمِ الْفِطْرِ ، وَيَوْمِ النَّحْرِ ، وَثَلاثَةِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ " . قَالَ عُثْمَانُ : مَا كَتَبْنَاهُ إِلا عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ خَالِدٍ.محمد محی الدین
قتادہ، انس رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سال کے پانچ دنوں میں روزہ رکھنے سے منع کیا ہے: ”عید الفطر کے دن، عید الاضحیٰ کے دن اور ایام تشریق کے تین دن۔“ عثمان نامی راوی بیان کرتے ہیں: ہم نے محمد بن خالد کے حوالے سے یہی روایت نقل کی ہے۔