سنن الدارقطني
كتاب الصيام— روزوں کا بیان
بَابُ مَنْ أَفْطَرَ عَمْدًا فِي رَمَضَانَ باب: جس نے جان بوجھ کر رمضان میں روزہ توڑ دیا۔
حدیث نمبر: 2404
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ ، ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِي الْمُطَوِّسِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ أَفْطَرَ يَوْمًا مِنْ رَمَضَانَ مِنْ غَيْرِ مَرَضٍ ، وَلا رُخْصَةٍ ، لَمْ يُجْزِهِ صِيَامُ الدَّهْرِ " .محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص کسی بیماری اور رخصت کے بغیر رمضان کا ایک دن کا روزہ نہ رکھے، تو ہمیشہ روزے رکھنا بھی اس کا بدلہ نہیں ہو سکتا۔“