حدیث نمبر: 2398
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نا عُبَيْدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ خَلَفٍ ، ثنا أَبُو ثَوْرٍ ، ثنا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، أَخْبَرَهُ حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ : أَتَى رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : هَلَكْتُ وَأَهْلَكْتُ ، قَالَ : " مَا أَهْلَكَكَ ؟ " ، قَالَ : وَقَعْتُ عَلَى أَهْلِي فِي رَمَضَانَ ، قَالَ : " تَجِدُ رَقَبَةً تُعْتِقُهَا ؟ " ، قَالَ : لا ، قَالَ : " فَصُمْ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ " ، قَالَ : لا أَسْتَطِيعُ ، قَالَ : " فَأَطْعِمْ سِتِّينَ مِسْكِينًا " ، قَالَ : لا أَقْدِرُ عَلَيْهِ ، قَالَ : فَأُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَقٍ فِيهِ تَمْرٌ ، فَقَالَ : " تَصَدَّقْ بِهَذَا " ، قَالَ : أَعْلَى أَحْوَجَ مِنَّا ؟ قَالَ : " فَأَطْعِمْهُ عِيَالَكَ " . تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو ثَوْرٍ ، عَنْ مُعَلَّى بْنِ مَنْصُورٍ ، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ ، بِقَوْلِهِ : وَأَهْلَكْتُ . وَكُلُّهُمْ ثِقَاتٌ .
محمد محی الدین

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا: ”میں ہلاک ہو گیا۔“ (شاید یہ الفاظ ہیں) ”میں نے (خود کو) ہلاکت کا شکار کر دیا۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”تمہیں کس چیز نے ہلاکت کا شکار کیا؟“ (شاید یہ الفاظ ہیں) وہ بولا: ”میں نے رمضان میں روزے کے دوران اپنی بیوی سے صحبت کر لی۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے پاس کوئی غلام ہے، جسے تم آزاد کر سکو؟“ اس نے عرض کی: ”نہیں!“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم مسلسل دو ماہ کے روزے رکھو۔“ اس نے عرض کی: ”یہ میں نہیں کر سکتا۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ۔“ اس نے عرض کی: ”میں اس کی بھی قدرت نہیں رکھتا۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کھجوروں کی ایک بوری لائی گئی، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”اسے صدقہ کر دو۔“ اس نے عرض کی: ”میں اپنے سے زیادہ ضرورت مند لوگوں کو (یعنی مجھے سب سے زیادہ ان کی ضرورت ہے)۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے اپنے گھر والوں کو کھلا دو۔“

حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب الصيام / حدیث: 2398
درجۂ حدیث محدثین: عند الشواهد الحديث صحيح
تخریج حدیث «عند الشواهد الحديث صحيح ، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1936، 1937، 2600، 5368، 6087، 6164، 6709، 6710، 6711، 6821، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1111، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: برقم : 261 ، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2390، 2392، بدون ترقيم، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 724، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1757، 1758، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1671، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2303، 2304، 2305، 2308، 2397، 2398، 2399، 2400، 2401، 2402»