حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَابْنُ عَيَّاشٍ ، قَالا : نا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، ثنا أَبُو عَامِرٍ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُدَيْلٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ عُمَرَ قَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنِّي نَذَرْتُ أَنْ أَعْتَكِفَ يَوْمًا ، قَالَ : " اعْتَكِفْ وَصُمْ " . سَمِعْتُ أَبَا بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيَّ ، يَقُولُ : هَذَا حَدِيثٌ مُنْكَرٌ ، لأَنَّ الثِّقَاتِ مِنْ أَصْحَابِ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ لَمْ يَذْكُرُوهُ ، مِنْهُمُ ابْنُ جُرَيْجٍ ، وَابْنُ عُيَيْنَةَ ، وَحَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، وَحَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ وَغَيْرُهُمْ ، وَابْنُ بُدَيْلٍ ضَعِيفُ الْحَدِيثِ.سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے یہ بات نقل کی ہے: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: ”میں نے یہ نذر مانی تھی کہ میں ایک دن کا اعتکاف کروں گا،“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اعتکاف بھی کرو اور روزہ بھی رکھو۔“ شیخ ابوبکر نیشاپوری کو میں نے یہ کہتے ہوئے سنا ہے، وہ فرماتے ہیں: یہ حدیث منکر ہے، کیونکہ عمرو بن دینار کے ثقہ شاگردوں نے اسے نقل نہیں کیا، جن میں ابن جریج، ابن عیینہ، حماد بن سلمہ، حماد بن زید اور دیگر حضرات شامل ہیں، جبکہ اس کا راوی ابن بدیل ضعیف ہے۔