حدیث نمبر: 235
فَحَدَّثَنَا بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُظَفَّرِ ، نا محَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، نا الْمُسَيِّبُ بِهَذَا الإِسْنَادِ مَوْقُوفًا غَيْرَ مَرْفُوعٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَالْمَحْفُوظُ أَنَّهُ مِنْ قَوْلِ عِكْرِمَةَ غَيْرُ مَرْفُوعٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَلا إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ، وَالْمُسَيِّبُ ضَعِيفٌ.محمد محی الدین
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ مسیب کے حوالے سے ”موقوف“ روایت کے طور پر منقول ہے، ”مرفوع“ حدیث کے طور پر نہیں ہے۔ زیادہ مستند طور پر یہ بات ثابت ہے: یہ عکرمہ کا قول ہے، یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک ”مرفوع“ حدیث نہیں ہے، نہ ہی اس کی نسبت سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی طرف درست ہے۔ مسیب نامی راوی ضعیف ہیں۔