حدیث نمبر: 2347
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَمْدَوَيْهِ الْمَرْوَزِيُّ ، ثنا مَحْمُودُ بْنُ آدَمَ ، نا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " مَنْ فَرَّطَ فِي صِيَامِ شَهْرِ رَمَضَانَ حَتَّى يُدْرِكَهُ رَمَضَانُ آخَرُ فَلْيَصُمْ هَذَا الَّذِي أَدْرَكَهُ ، ثُمَّ لِيَصُمْ مَا فَاتَهُ ، وَيُطْعِمُ مَعَ كُلِّ يَوْمٍ مِسْكِينًا " . خَالَفَهُ مُطَرِّفٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَقَدْ تَقَدَّمَ.محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”جو شخص رمضان کے روزوں کے بارے میں کوتاہی کرے، یہاں تک کہ اگلا رمضان آ جائے، تو وہ شخص اس رمضان کے روزے رکھے گا، جو آ چکا ہے، پھر اس کے بعد وہ روزے رکھے گا، جو فوت ہو گئے تھے اور ہر ایک دن کے عوض ایک مسکین کو کھانا کھلائے گا۔“ ابواسحاق سے نقل کرنے میں مطرف نے اس کی مخالفت کی ہے اور یہ روایت پہلے گزر چکی ہے۔