حدیث نمبر: 2346
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدٍ ، ثنا سَهْلُ بْنُ بَكَّارٍ ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ ، أنا رَقَبَةُ ، قَالَ : زَعَمَ عَطَاءٌ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ فِي الرَّجُلِ يَمْرَضُ فِي رَمَضَانَ فَلا يَصُومُ حَتَّى يَبْرَأَ أَوْ لا يَصُومُ حَتَّى يُدْرِكَهُ رَمَضَانُ آخَرُ ، قَالَ : " يَصُومُ الَّذِي حَضَرَهُ وَيَصُومُ الآخَرَ ، وَيُطْعِمُ كُلَّ لَيْلَةٍ مِسْكِينًا " . إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.محمد محی الدین
عطاء بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے، وہ ایسے شخص کے بارے میں فرماتے ہیں، جو رمضان کے مہینے میں بیمار ہو جائے اور روزے نہ رکھے، پھر وہ تندرست ہو جائے یا جو شخص کوئی روزہ رکھے، یہاں تک کہ اسے اگلا رمضان نصیب ہو جائے، تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”یہ اس رمضان کے روزے رکھے گا، جو آ گیا ہے اور دوسرے والے رمضان کے روزے (قضاء کے طور پر) رکھے گا اور ہر ایک دن کے عوض ایک مسکین کو کھانا کھلائے گا۔“ اس کی روایت مستند ہے۔