حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَحْمَدَ الصَّيْرَفِيُّ ، ثنا بَكْرُ بْنُ مَحْمُودِ بْنِ مُكْرَمٍ الْفَزَارِيُّ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَافِعٍ أَبُو إِسْحَاقَ الْجَلابُ ، ثنا عُمَرُ بْنُ مُوسَى بْنِ وَجِيهٍ ، ثنا الْحَكَمُ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَجُلٍ أَفْطَرَ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ مِنْ مَرِضَ ، ثُمَّ صَحَّ وَلَمْ يَصُمْ حَتَّى أَدْرَكَهُ رَمَضَانُ آخَرُ ، قَالَ : " يَصُومُ الَّذِي أَدْرَكَهُ ، ثُمَّ يَصُومُ الشَّهْرَ الَّذِي أَفْطَرَ فِيهِ ، وَيُطْعِمُ مَكَانَ كُلِّ يَوْمٍ مِسْكِينًا " . إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَافِعٍ ، وَابْنُ وَجِيهٍ ضَعِيفَانِ.سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے شخص کے بارے میں یہ بات ارشاد فرمائی ہے، جو رمضان کے مہینے میں بیماری کی وجہ سے روزے نہیں رکھ پاتا، پھر وہ بعد میں تندرست ہو جاتا ہے اور اس نے (رمضان کی قضاء کے) روزے نہیں رکھے، یہاں تک کہ اگلا رمضان آ گیا، اس کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو رمضان آ گیا ہے، وہ اس کے روزے رکھے گا، پھر اس کے بعد وہ ایک مہینہ وہ روزے رکھے گا، جو اس نے نہیں رکھے تھے اور ہر ایک دن کے عوض ایک مسکین کو کھانا کھلائے گا۔“ اس کے راوی ابراہیم بن نافع اور ابن وجیہ دونوں ضعیف ہیں۔