حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نا أَبُو الْقَاسِمِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْبَاقِي ، نا الْمُسَيِّبُ بْنُ وَاضِحٍ ، نا مُبَشِّرُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَلَبِيُّ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " النَّبِيذُ وُضُوءٌ لِمَنْ لَمْ يَجِدِ الْمَاءَ " . قَالَ أَبُو مُحَمَّدٍ : يَعْنِي الَّذِي لا يُسْكِرُ ، كَذَا قَالَ ، وَوَهِمَ فِيهِ الْمُسَيِّبُ بْنُ وَاضِحٍ فِي مَوْضِعَيْنِ : فِي ذِكْرِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، وَفِي ذِكْرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَقَدِ اخْتُلِفَ فِيهِ عَلَى الْمُسَيِّبِ .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: ”جو شخص پانی نہ پائے اس کے لیے نبیذ وضو کا ذریعہ ہے۔“ امام ابومحمد بیان کرتے ہیں: اس سے مراد وہ نبیذ ہے جو نشہ آور نہ ہو۔ امام نے یہ بات بھی بیان کی ہے: اس روایت میں مسیب نامی راوی کو وہم ہوا ہے اور یہ وہم دو جگہ پر ہے، ایک یہ کہ انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا تذکرہ کیا ہے اور دوسرا یہ کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کیا ہے۔ اس روایت میں مسیب کے حوالے سے کچھ الفاظ میں اختلاف ہے۔