حدیث نمبر: 233
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ ، نا هِشَامُ بْنُ بَهْرَامَ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَكِيمٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ تَوَضَّأَ فَذَكَرَ اسْمَ اللَّهِ عَلَى وُضُوئِهِ كَانَ طَهُورًا لِجَسَدِهِ " ، قَالَ : " وَمَنْ تَوَضَّأَ وَلَمْ يَذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ عَلَى وُضُوئِهِ كَانَ طَهُورًا لأَعْضَائِهِ " .محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص وضو کرے اور وضو کے آغاز میں اللہ کا نام لے، تو اس کا پورا جسم پاک ہو جاتا ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات بھی ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص وضو کرے اور شروع میں اللہ کا نام نہ لے تو اس کے صرف مخصوص اعضاء پاک ہوتے ہیں۔“