حدیث نمبر: 2318
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، ثنا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ أَزْهَرَ بْنِ سَعِيدٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا عَامِرٍ الْهَوْزَنِيَّ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ أَبَا عُبَيْدَةَ بْنَ الْجَرَّاحِ ، سُئِلَ عَنْ قَضَاءِ رَمَضَانَ ، فَقَالَ : " إِنَّ اللَّهَ لَمْ يُرَخِّصْ لَكُمْ فِي فِطْرِهِ وَهُوَ لا يُرِيدُ أَنْ يَشُقَّ عَلَيْكُمْ فِي قَضَائِهِ ، فَأَحْصِ الْعِدَّةَ ، وَاصْنَعْ مَا شِئْتَ " .محمد محی الدین
ابوعامر ہوزنی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کو سنا، ان سے رمضان کی قضاء کے بارے میں دریافت کیا گیا، انہوں نے ارشاد فرمایا: ”بیشک اللہ تعالیٰ نے تمہیں یہ رخصت نہیں دی ہے، تم یہ روزے نہ رکھو اور نہ وہ یہ چاہتا ہے، اس کی قضاء کے حوالے سے تم کو مشقت کا شکار کرے، اس لیے تم گنتی کو شمار کرو اور جیسے چاہو ویسے رکھ لو۔“