سنن الدارقطني
كتاب الصيام— روزوں کا بیان
بَابُ مَنْ أَفْطَرَ يَوْمًا مِنْ رَمَضَانَ باب: جس نے رمضان کے کسی دن روزہ افطار کیا۔
حدیث نمبر: 2308
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، ثنا أَبُو مَعْشَرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، " أَنَّ رَجُلا أَكَلَ فِي رَمَضَانَ ، فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُعْتِقَ رَقَبَةً ، أَوْ يَصُومَ شَهْرَيْنِ ، أَوْ يُطْعِمَ سِتِّينَ مِسْكِينًا " . أَبُو مَعْشَرٍ هُوَ نَجِيحٌ ، وَلَيْسَ بِالْقَوِيِّ.محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے رمضان کے مہینے میں کھا لیا (یعنی روزہ توڑ لیا)، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے یہ ہدایت کی کہ وہ غلام آزاد کرے یا دو ماہ روزے رکھے یا ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلائے۔ ابومعشر نامی راوی کا نام نجیح ہے اور یہ راوی مستند نہیں ہے۔