سنن الدارقطني
كتاب الصيام— روزوں کا بیان
بَابُ مَنْ أَفْطَرَ يَوْمًا مِنْ رَمَضَانَ باب: جس نے رمضان کے کسی دن روزہ افطار کیا۔
حدیث نمبر: 2306
حَدَّثَنَا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ مِنْ أَصْلِهِ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، ثنا يَحْيَى بْنُ الْحِمَّانِيِّ ، ثنا هُشَيْمٌ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سَالِمٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " أَمَرَ الَّذِي أَفْطَرَ يَوْمًا مِنْ رَمَضَانَ بِكَفَّارَةِ الظِّهَارِ " .محمد محی الدین
مجاہد نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو، جس نے رمضان کے مہینے میں دن کے وقت روزہ توڑ لیا تھا، اسے ظہار کا کفارہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔