سنن الدارقطني
كتاب الصيام— روزوں کا بیان
بَابُ مَا جَاءَ فِي صِيَامِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ باب: ایام تشریق کے روزوں کا ذکر
حدیث نمبر: 2289
حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَزَّازُ ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ الْكُمَيْتِ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي نَافِعٍ ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ ، عَنْ سُلَيْمَانَ أَبِي مُعَاذٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُذَافَةَ السَّهْمِيُّ ، قَالَ : أَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَهْطٍ أَنْ يَطُوفُوا فِي مِنًى فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ يَوْمَ النَّحْرِ فَيُنَادُوا : " إِنَّ هَذِهِ أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ وَذِكْرِ اللَّهِ ، فَلا تَصُومُوا فِيهِنَّ إِلا صَوْمًا فِي هَدْيٍ " .محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن حذافہ سہمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سمیت چند افراد کو یہ ہدایت کی کہ وہ حجۃ الوداع کے موقع پر قربانی کے دن منیٰ میں چکر لگاتے ہوئے یہ اعلان کریں کہ: ”یہ کھانے پینے اور اللہ کا ذکر کرنے کے دن ہیں، تم ان دنوں میں روزہ نہ رکھو، ماسوائے اس روزے کے جو قربانی کے حوالے سے ہوتا ہے۔“