سنن الدارقطني
كتاب الصيام— روزوں کا بیان
بَابُ مَا جَاءَ فِي صِيَامِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ باب: ایام تشریق کے روزوں کا ذکر
حدیث نمبر: 2286
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الأَزْرَقِ الْمُعَدَّلُ بِمِصْرَ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الضَّحَّاكِ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَنْجَرٍ ، ثنا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " مَنْ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ هَدْيٌ فَلْيَصُمْ ثَلاثَةَ أَيَّامٍ قَبْلَ يَوْمِ النَّحْرِ ، وَمَنْ لَمْ يَكُنْ صَامَ تِلْكَ الثَّلاثَةَ الأَيَّامَ فَلْيَصُمْ أَيَّامَ التَّشْرِيقِ ، أَيَّامَ مِنًى " . يَحْيَى بْنُ أَبِي أُنَيْسَةَ ضَعِيفٌ.محمد محی الدین
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس شخص کے ساتھ قربانی کا جانور نہ ہو، وہ قربانی سے تین دن پہلے روزے رکھے اور جو شخص ان تین دنوں میں روزہ نہیں رکھ پایا، وہ ایام تشریق (یعنی منیٰ کے ایام میں) روزہ رکھ لے۔“ اس روایت کے راوی یحییٰ بن ابوانیسہ ضعیف ہیں۔