سنن الدارقطني
كتاب الصيام— روزوں کا بیان
بَابُ مَا جَاءَ فِي صِيَامِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ باب: ایام تشریق کے روزوں کا ذکر
حدیث نمبر: 2281
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، قَالا : نا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، ثنا النَّضْرُ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِيسَى ، قَالَ : سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ ، يُحَدِّثُ عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ . وَعَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُمَا قَالا : " لَمْ يُرَخَّصْ فِي صَوْمِ هَذِهِ الأَيَّامِ إِلا لِمَنْ لَمْ يَجِدِ الْهَدْيَ " . زَادَ النَّيْسَابُورِيُّ : أَيَّامِ التَّشْرِيقِ .محمد محی الدین
عروہ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے، جبکہ سالم نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے نقل کیا: ان دونوں نے فرمایا ہے: ان ایام کے روزے کے بارے میں رخصت صرف اس شخص کے لیے ہے، جس کے پاس قربانی کا جانور نہ ہو۔ نیشا پوری نامی راوی نے یہ بات اضافی نقل کی ہے: ”تشریق کے ایام۔“