سنن الدارقطني
كتاب الصيام— روزوں کا بیان
بَابُ حِجَامَةِ الصَّائِمِ باب: روزہ دار کے لیے سنگی لگانے کا باب
حدیث نمبر: 2264
حَدَّثَنَا الْقَاضِي أَحْمَدُ بْنُ كَامِلٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْعَوْفِيُّ ، ثنا أبِي ، ثنا يَحْيَى بْنُ الْعَلاءِ الرَّازِيُّ ، عَنْ يَاسِينَ بْنِ مُعَاذٍ الزَّيَّاتِ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُحَمَّدٍ الْعِجْلِيِّ ، عَنِ ابْنٍ لأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : احْتَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِسَبْعَ عَشْرَةَ مَضَتْ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ ، بَعْدَمَا قَالَ : " أَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُومُ " . هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ ، وَاخْتُلِفَ عَنْ يَاسِينَ الزَّيَّاتِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.محمد محی الدین
ایوب بن محمد عجلی، سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے کے حوالے سے، ان کے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کے سترہویں دن پچھنے لگوائے تھے، حالانکہ پہلے آپ نے ارشاد فرمایا تھا: ”پچھنے لگانے اور لگوانے والے کا روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔“ اس حدیث کی سند ضعیف ہے۔ اس روایت کے یسین نامی راوی سے روایت کرنے کے حوالے سے اختلاف کیا گیا ہے اور یہ راوی ضعیف ہے۔