سنن الدارقطني
كتاب الصيام— روزوں کا بیان
بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّائِمِ يَتَقَيَّأُ باب: روزہ دار کے قے کے بارے میں کیا بیان ہوا؟
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جُنَادٍ ، نا أَبُو مَعْمَرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ، نا عَبْدُ الْوَارِثِ ، نا حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ يَعِيشَ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ هِشَامٍ ، حَدَّثَهُ أَنَّ أَبَاهُ ، حَدَّثَهُ ، حَدَّثَنِي مَعْدَانُ بْنُ أَبِي طَلْحَةَ ، أَنَّ أَبَا الدَّرْدَاءِ أَخْبَرَهُ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " قَاءَ فَأَفْطَرَ " ، قَالَ : فَلَقِيتُ ثَوْبَانَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَسْجِدِ دِمَشْقَ ، فَقُلْتُ لَهُ : إِنَّ أَبَا الدَّرْدَاءِ أَخْبَرَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَاءَ فَأَفْطَرَ ، قَالَ : " صَدَقَ ، أَنَا صَبَبْتُ عَلَيْهِ وُضُوءَهُ " . قِيلَ : مَعْدَانُ بْنُ أَبِي طَلْحَةَ ، وَقِيلَ : مَعْدَانُ بْنُ طَلْحَةَ.سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو قے آ گئی، تو آپ نے روزہ توڑ دیا۔ راوی بیان کرتے ہیں: بعد میں میری ملاقات دمشق کی جامع مسجد میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے ہوئی، تو میں نے انہیں بتایا: سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ بات بتائی ہے، ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو قے آ گئی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے روزہ توڑ لیا تھا۔ سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: انہوں نے ٹھیک کہا، میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کروایا تھا۔ اس روایت کے ایک راوی کا نام ایک قول کے مطابق معدان بن ابوطلحہ ہے اور ایک قول کے مطابق معدان بن طلحہ ہے۔