سنن الدارقطني
كتاب الصيام— روزوں کا بیان
بَابُ مَنْ أَكَلَ أَوْ شَرِبَ نَاسِيًا باب: جو بھول کر کھا یا پی لے
حدیث نمبر: 2248
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ ، ثنا عِيسَى بْنُ دَلُّوَيْهِ الْبَزَّازُ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ مَنْدَلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ أَكَلَ أَوْ شَرِبَ نَاسِيًا فَإِنَّمَا هُوَ رِزْقٌ رَزَقَهُ اللَّهُ إِيَّاهُ فَلْيُتِمَّ عَلَى صَوْمِهِ وَلا قَضَاءَ عَلَيْهِ " . مِنْدَلٌ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ ضَعِيفَانِ.محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص (روزے کے دوران) بھول کر کچھ کھا لے یا پی لے، تو یہ وہ رزق ہے، جو اللہ تعالیٰ نے اسے عطا کیا ہے، اس شخص کو اپنا روزہ مکمل کرنا چاہیے اور اس پر قضاء لازم نہیں ہو گی۔“ اس روایت کے راوی مندل اور عبداللہ بن سعید دونوں ضعیف ہیں۔