سنن الدارقطني
كتاب الصيام— روزوں کا بیان
بَابُ مَنْ أَكَلَ أَوْ شَرِبَ نَاسِيًا باب: جو بھول کر کھا یا پی لے
حدیث نمبر: 2244
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سَعِيدٍ الرَّهَاوِيُّ ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ يَحْيَى الرَّهَاوِيُّ ، ثنا عَمَّارُ بْنُ مَطَرٍ ، ثنا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ أَكَلَ فِي رَمَضَانَ نَاسِيًا أَوْ شَرِبَ نَاسِيًا فَلا قَضَاءَ عَلَيْهِ ، وَلْيُتِمَّ صَوْمَهُ فَإِنَّ اللَّهَ أَطْعَمَهُ وَسَقَاهُ " .محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”تم میں سے جب کوئی (رمضان کے مہینے میں) بھول کر کچھ کھا لے یا بھول کر کچھ پی لے، تو اس پر قضاء لازم نہیں ہو گی، وہ اپنے روزے کو مکمل کر لے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اسے کھلایا ہے اور پلایا ہے۔“