سنن الدارقطني
كتاب الصيام— روزوں کا بیان
بَابُ مَنْ أَكَلَ أَوْ شَرِبَ نَاسِيًا باب: جو بھول کر کھا یا پی لے
حدیث نمبر: 2243
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَحْمُودٍ أَبُو بَكْرٍ السَّرَّاجُ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْزُوقٍ الْبَصْرِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأَنْصَارِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَنْ أَفْطَرَ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ نَاسِيًا فَلا قَضَاءَ عَلَيْهِ وَلا كَفَّارَةَ " . تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَرْزُوقٍ وَهُوَ ثِقَةٌ ، عَنِ الأَنْصَارِيِّ.محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب کوئی رمضان کے مہینے میں (روزے کے دوران) بھول کر کچھ کھا لے، تو اس پر قضاء لازم نہیں ہو گی اور اس پر کفارہ بھی لازم نہیں ہو گا۔“ اس روایت کو نقل کرنے میں محمد بن مرزوق نامی راوی منفرد ہیں اور یہ ثقہ ہیں، یہ وہی ہیں، جنہوں نے محمد بن عبداللہ انصاری سے اس روایت کو نقل کیا ہے۔