سنن الدارقطني
كتاب الصيام— روزوں کا بیان
بَابُ مَنْ أَكَلَ أَوْ شَرِبَ نَاسِيًا باب: جو بھول کر کھا یا پی لے
حدیث نمبر: 2242
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ الْمُهْتَدِي بِاللَّهِ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ خُلَيْدٍ الْكِنْدِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ الطَّبَّاعِ ، ثنا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا أَكَلَ الصَّائِمُ نَاسِيًا أَوْ شَرِبَ نَاسِيًا فَإِنَّمَا هُوَ رِزْقٌ سَاقَهُ اللَّهُ إِلَيْهِ وَلا قَضَاءَ عَلَيْهِ " . إِسْنَادٌ صَحِيحٌ وَكُلُّهُمْ ثِقَاتٌ.محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب روزہ دار بھول کر کچھ کھا لے یا پی لے، تو یہ وہ رزق ہے، جو اللہ تعالیٰ نے اسے عطا کیا ہے، اس شخص پر قضاء لازم نہیں ہو گی۔“ اس کی سند صحیح ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔