سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
مَا جَاءَ فِيمَنْ لَمْ يُسَمِّ اللهَ عَلَى وُضُوئِهِ باب: : وضو سے پہلے بسم اللہ نہ پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 224
ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُنَادِي ، نا أَبُو بَدْرٍ ، نا حَارِثَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَنا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْعَلاءِ ، نا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ أَبِي السَّفَرِ ، نا أَبُو غَسَّانَ ، نا جَعْفَرٌ الأَحْمَرُ ، عَنْ حَارِثَةَ بْنِ أَبِي الرِّجَالِ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا مَسَّ طَهُورَهُ يُسَمِّي اللَّهَ " . وَقَالَ أَبُو بَدْرٍ : كَانَ يَقُومُ إِلَى الْوُضُوءِ فَيُسَمِّي اللَّهَ ثُمَّ يُفْرِغُ الْمَاءَ عَلَى يَدَيْهِ.محمد محی الدین
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب وضو کے (برتن کو) چھونے لگتے تھے تو آپ پہلے بسم اللہ پڑھ لیتے تھے۔ ابوبدر نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے (یعنی روایت میں یہ الفاظ ہیں:) ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب وضو کے لیے اٹھتے تھے تو بسم اللہ پڑھ لیا کرتے تھے، پھر برتن میں سے پانی اپنے ہاتھ پر انڈیلتے تھے۔“