سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
مَا جَاءَ فِيمَنْ لَمْ يُسَمِّ اللهَ عَلَى وُضُوئِهِ باب: : وضو سے پہلے بسم اللہ نہ پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 223
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُوسَى بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ مُجَاهِدٍ الْمُقْرِئُ ، نا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نا أَبُو عَامِرٍ ، نا كَثِيرُ بْنُ زَيْدٍ ، نا رُبَيْحُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لا وُضُوءَ لِمَنْ لَمْ يَذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ " .محمد محی الدین
ربیع بن عبدالرحمن اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا (سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اس شخص کا وضو نہیں ہوتا جو اس کے آغاز میں اللہ کا نام نہیں لیتا (یعنی بسم اللہ نہیں پڑھتا)۔“