حدیث نمبر: 2213
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُوسَى بْنِ أَبِي حَامِدٍ ، ثنا رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ أَبُو الزِّنْبَاعِ الْمِصْرِيُّ بِمَكَّةَ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّادٍ أَبُو عَبَّادٍ ، ثنا الْمُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَنْ لَمْ يُبَيِّتِ الصِّيَامَ قَبْلَ طُلُوعِ الْفَجْرِ فَلا صِيَامَ لَهُ " . تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّادٍ ، عَنِ الْمُفَضَّلِ بِهَذَا الإِسْنَادِ ، وَكُلُّهُمْ ثِقَاتٌ.محمد محی الدین
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”جو شخص صبح صادق ہونے سے پہلے روزہ رکھنے کی نیت نہیں کرتا، اس کا روزہ نہیں ہوتا۔“ مفضل سے اس روایت کو نقل کرنے میں عبداللہ بن عباد نامی راوی منفرد ہیں، تاہم اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔