سنن الدارقطني
كتاب الصيام— روزوں کا بیان
بَابُ الشَّهَادَةِ عَلَى رُؤْيَةِ الْهِلَالِ باب: چاند دیکھنے کی گواہی
حدیث نمبر: 2212
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ خَرَّزَاذَ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الأَنْصَارِيِّ ، قَالَ : " أَصْبَحْنَا صَبِيحَةَ ثَلاثِينَ ، فَجَاءَ أَعْرَابِيَّانِ رَجُلانِ يَشْهَدَانِ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُمَا أَهَلاهُ بِالأَمْسِ ، فَأَمَرَ النَّاسَ ، فَأَفْطَرُوا " .محمد محی الدین
سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: (رمضان کے مہینے میں) تیسویں دن کی صبح کی بات ہے، دو دیہاتی آئے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس بات کی گواہی دی کہ انہوں نے گزشتہ رات چاند دیکھا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو حکم دیا: ”وہ روزہ ختم کریں اور عیدالفطر منائیں۔“ باب رات کے وقت ہی (روزے کی) نیت کر لینا۔