حدیث نمبر: 2209
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ رِفَاعَةَ أَبُو هِشَامٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، ثنا حُصَيْنٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ ، قَالَ : خَرَجْنَا لِلْعُمْرَةِ فَلَمَّا نَزَلْنَا بَطْنَ نَخْلَةَ رَأَيْنَا الْهِلالَ ، فَقَالَ بَعْضُهُمْ : هُوَ لِثَلاثٍ ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ : لِلَيْلَتَيْنِ ، فَلَقِيَنَا ابْنَ عَبَّاسٍ ، فَقُلْنَا لَهُ : إِنَّا رَأَيْنَا الْهِلالَ ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ : هُوَ لِلَيْلَتَيْنِ ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ : لِثَلاثٍ ، قَالَ : " أَيَّ لَيْلَةٍ رَأَيْتُمُوهُ ؟ " ، قُلْنَا : لَيْلَةَ كَذَا وَكَذَا ، فَقَالَ : " هُوَ لِلَّيْلَةِ الَّتِي رَأَيْتُمُوهُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَدَّهُ إِلَى الرُّؤْيَةِ " . وَهَذَا صَحِيحٌ.
محمد محی الدین

ابوبختری بیان کرتے ہیں: ہم لوگ عمرہ کرنے کے لیے روانہ ہوئے، جب ہم نے بطن نخلہ میں پڑاؤ کیا، تو ہم نے چاند دیکھ لیا، بعض نے کہا: یہ دوسری کا چاند ہے اور بعض نے کہا: یہ تیسری کا چاند ہے، پھر ہماری ملاقات سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے ہوئی، ہم نے انہیں بتایا: ہم نے چاند دیکھا تھا، بعض نے کہا: دوسری رات کا چاند ہے اور بعض نے کہا: تیسری رات کا چاند ہے، انہوں نے کہا: تم نے کس رات میں اسے دیکھا تھا، تو ہم نے کہا: فلاں رات کو، تو انہوں نے فرمایا: ”یہ اسی رات کا ہے، جس رات میں تم نے دیکھا تھا، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے حکم کو دیکھنے کے ساتھ مشروط قرار دیا ہے۔“ یہ روایت مستند ہے۔

حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب الصيام / حدیث: 2209
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح ، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1088، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1919، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2209، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 9120، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 12687»
«قال الدارقطني: وهذا صحيح ، سنن الدارقطني: (3 / 126) برقم: (2209)»