سنن الدارقطني
كتاب الصيام— روزوں کا بیان
بَابُ الشَّهَادَةِ عَلَى رُؤْيَةِ الْهِلَالِ باب: چاند دیکھنے کی گواہی
حدیث نمبر: 2204
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ صَخْرٍ ، ثنا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ . ح وَثنا أَبُو بَكْرٍ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ ، نا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، وَرَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، ثنا أَبُو النَّضْرِ ، قَالُوا : ثنا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا عُمَيْرِ بْنَ أَنَسٍ ، يُحَدِّثُ عَنْ عُمُومَتِهِ مِنَ الأَنْصَارِ ، وَقَالَ النَّضْرُ عَنْ عُمُومَةٍ لَهُ مِنَ الأَنْصَارِ " أَنَّهُمْ كَانُوا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ آخِرِ النَّهَارِ ، فَجَاءَ رَكْبٌ ، فَشَهِدُوا أَنَّهُمْ رَأَوُا الْهِلالَ بِالأَمْسِ ، فَأَمَرَهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُفْطِرُوا ، وَإِذَا أَصْبَحُوا أَنْ يَغْدُوا إِلَى مُصَلاهُمْ " .محمد محی الدین
ابوبشر بیان کرتے ہیں: میں نے ابوعمیر بن انس کو اپنے بعض چچاؤں کے حوالے سے بیان کرتے ہوئے سنا ہے، ابونضرہ اپنے انصاری چچاؤں کے حوالے سے بیان کرتے ہیں: وہ لوگ دن کے آخری حصے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، کچھ سوار وہاں آئے اور انہوں نے گواہی دی کہ وہ گزشتہ رات چاند دیکھ چکے ہیں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو یہ ہدایت کی: ”وہ روزہ توڑ دیں اور اگلے دن عیدگاہ کی طرف عید کی نماز کی ادائیگی کے لیے جائیں۔“