حدیث نمبر: 220
نا نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نا مَسْعَدَةُ بْنُ الْيَسَعَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ عَلِيًّا ، سُئِلَ عَنْ سُؤْرِ السِّنَّوْرِ ، فَقَالَ : " هِيَ مِنَ السِّبَاعِ ، وَلا بَأْسَ بِهِ " .محمد محی الدین
امام جعفر صادق رحمہ اللہ اپنے والد (امام محمد باقر رحمہ اللہ) کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ (یا شاید امام زین العابدین رحمہ اللہ) سے بلی کے جوٹھے کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”یہ درندوں میں شامل ہے اور اس میں (یعنی اس کے جوٹھے میں) کوئی حرج نہیں ہے۔“