سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ حُكْمِ الْمَاءِ إِذَا لَاقَتْهُ النَّجَاسَةُ باب: : جب پانی میں نجاست مل جائے، تو اس کا حکم
فَأَمَّا حَدِيثُ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ الْمُنْذِرِ ، فَحَدَّثَنِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّبَّاحِ ، نا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ الْمُنْذِرِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، قَالَ : دَخَلْتُ مَعَ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بُسْتَانًا فِيهِ مُقْرَاةُ مَاءٍ فِيهِ جِلْدُ بَعِيرٍ مَيِّتٍ فَتَوَضَّأَ مِنْهُ ، فَقُلْتُ لَهُ : أَتَوَضَّأُ مِنْهُ وَفِيهِ جِلْدُ بَعِيرٍ مَيِّتٍ ؟ فَحَدَّثَنِي عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِذَا بَلَغَ الْمَاءُ قُلَّتَيْنِ أَوْ ثَلاثًا لَمْ يُنَجِّسْهُ شَيْءٌ " .عاصم بن منذر بیان کرتے ہیں: میں عبیداللہ بن عبداللہ کے ہمراہ ایک باغ میں داخل ہوا، جس میں پانی کا ایک تالاب تھا جس میں ایک مردہ اونٹ کی کھال پڑی تھی تو عبید اللہ بن عبداللہ نے اس سے وضو کر لیا، میں نے ان سے کہا: آپ اس سے وضو کر رہے ہیں؟ اس کے اندر ایک مردہ اونٹ کی کھال پڑی ہے، تو انہوں نے اپنے والد کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان مجھے بتایا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”جب پانی دو قلے ہو جائے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) تین قلے ہو جائے تو اسے کوئی بھی چیز ناپاک نہیں کرتی۔“