سنن الدارقطني
كتاب الصيام— روزوں کا بیان
بَابُ الشَّهَادَةِ عَلَى رُؤْيَةِ الْهِلَالِ باب: چاند دیکھنے کی گواہی
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْوَرَّاقُ ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، ثنا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ عَبْدِ الأَعْلَى ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، قَالَ : " كُنْتُ عِنْدَ عُمَرَ فَأَتَاهُ رَاكِبٌ فَزَعَمَ أَنَّهُ رَأَى الْهِلالَ ، فَأَمَرَ النَّاسَ أَنْ يُفْطِرُوا " . قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ : قُلْتُ لأَبِي نُعَيْمٍ : سَمِعَ ابْنُ أَبِي لَيْلَى مِنْ عُمَرَ ؟ قَالَ : لا أَدْرِي ، قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ : قُلْتُ لِيَحْيَى بْنِ مَعِينٍ : سَمِعَ ابْنُ أَبِي لَيْلَى مِنْ عُمَرَ ؟ فَلَمْ يُثْبِتْ ذَلِكَ ، عَبْدُ الأَعْلَى هُوَ ابْنُ عَامِرٍ الثَّعْلَبِيُّ غَيْرُهُ أَثْبَتُ مِنْهُ ، وَحَدِيثُ أَبِي وَائِلٍ أَصَحُّ إِسْنَادًا عَنْ عُمَرَ مِنْهُ ، رَوَاهُ الأَعْمَشُ ، وَمَنْصُورٌ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ.ابن ابولیلیٰ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا، آپ کے پاس ایک سوار آیا اور اس نے بتایا: اس نے پہلی کا چاند دیکھ لیا ہے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو یہ ہدایت کی کہ وہ عیدالفطر کریں۔ محمد بن علی بیان کرتے ہیں: میں نے ابونعیم سے دریافت کیا: کیا ابن ابولیلیٰ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے حدیث کا بیان کیا ہے، تو انہوں نے جواب دیا: مجھے نہیں معلوم۔ محمد بن علی بیان کرتے ہیں: میں نے یحییٰ بن معین سے دریافت کیا: کیا ابن ابولیلیٰ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے حدیث کا سماع کیا ہے، تو انہوں نے اسے درست قرار نہیں دیا۔ عبدالاعلیٰ نامی راوی عبدالاعلیٰ بن ثعلبی ہیں، جو مستند نہیں ہیں۔ ابووائل کی روایت سند کے اعتبار سے زیادہ مستند ہے، جسے اعمش اور منصور نے ابووائل کے حوالے سے نقل کیا ہے۔