حدیث نمبر: 2193
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، ثنا أَبُو الأَزْهَرِ ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، ثنا الْحَجَّاجُ ، عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ زَيْدِ بْنِ الْخَطَّابِ ، يَقُولُ : إِنَّا صَحِبْنَا أَصْحَابَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَتَعَلَّمْنَا مِنْهُمْ ، وَإِنَّهُمْ حَدَّثُونَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ ، وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ ، فَإِنْ أُغْمِيَ عَلَيْكُمْ فَعُدُّوا ثَلاثِينَ ، فَإِنْ شَهِدَ ذَوَا عَدْلٍ فَصُومُوا وَأَفْطِرُوا وَأَنْسِكُوا " .
محمد محی الدین

عبدالرحمن بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کی صحبت میں رہنے کا شرف حاصل ہے، ہم نے ان سے علم حاصل کیا ہے، انہوں نے ہمیں یہ بات بتائی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”اسے (پہلی کے چاند کو) دیکھ کر روزے رکھنا شروع کر دو اور اسے دیکھ کر ہی روزے رکھنا بند کر دو اور اگر بادل چھائے ہوئے ہوں، تو تیس کی تعداد پوری کر لو، اگر دو عادل لوگ گواہی دیں، تو (ان کی گواہی کی بنیاد پر) روزے رکھنا شروع کر دو، عیدالفطر کرو یا قربانی کرو (یعنی عیدالاضحی مناؤ)۔“

حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب الصيام / حدیث: 2193
تخریج حدیث «أخرجه النسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2118 ، 2129، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 2437، 2448، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2169، 2170، 2171، 2193، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 19127، 19197، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 2856، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 988، وأخرجه عبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 7337، وأخرجه ابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 9113، وأخرجه الطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 2546، وأخرجه الطحاوي فى ((شرح مشكل الآثار)) برقم: 3770»