سنن الدارقطني
كتاب الصيام— روزوں کا بیان
بَابُ الشَّهَادَةِ عَلَى رُؤْيَةِ الْهِلَالِ باب: چاند دیکھنے کی گواہی
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ثنا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ثنا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، ثنا أَبُو مَالِكٍ الأَشْجَعِيُّ ، ثنا حُسَيْنُ بْنُ الْحَارِثِ الْجَدَلِيُّ جَدِيلَةَ قَيْسٍ ، أَنَّ أَمِيرَ مَكَّةَ خَطَبَنَا فَنَشَدَ النَّاسَ ، فَقَالَ : مَنْ رَأَى الْهِلالَ لِيَوْمِ كَذَا وَكَذَا ، ثُمَّ قَالَ : " عَهِدَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَنْسُكَ ، فَإِنْ لَمْ نَرَهُ وَشَهِدَ شَاهِدَا عَدْلٍ نَسَكْنَا بِشَهَادَتِهِمَا " . قَالَ : فَسَأَلْتُ الْحُسَيْنَ بْنَ الْحَارِثِ : مَنْ أَمِيرُ مَكَّةَ ؟ قَالَ : لا أَدْرِي ، ثُمَّ لَقِيَنِي بَعْدُ ، فَقَالَ : هُوَ الْحَارِثُ بْنُ حَاطِبٍ أَخُو مُحَمَّدِ بْنِ حَاطِبٍ . هَذَا إِسْنَادٌ مُتَّصِلٌ صَحِيحٌ.حسین بن حارث جدلی بیان کرتے ہیں: مکہ کے گورنر نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے لوگوں کو یہ قسم دی اور دریافت کیا: کس شخص نے ”فلاں پہلی“ کا چاند دیکھا تھا، پھر اس نے بتایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں (ہدایت کی تھی کہ ہم عیدالاضحی کے دن قربانی کریں) اگر ہم خود چاند نہ دیکھیں اور دو عادل گواہ اس بات کی گواہی دیں، تو ہم ان دونوں کی گواہی پر قربانی (یعنی عیدالاضحی) کر لیں۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے حسین بن حارث سے دریافت کیا کہ وہ گورنر کون شخص تھا، تو انہوں نے جواب دیا: مجھے معلوم نہیں، اس کے بعد میری ملاقات ہوئی، تو انہوں نے بتایا: وہ صاحب حارث بن حاطب تھے، جو محمد بن حاطب کے بھائی تھے، اس کی سند متصل ہے اور یہ روایت مستند ہے۔