حدیث نمبر: 2190
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ خُشَيْشٍ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَوَادَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سَمُرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا يَغُرَّنَّكُمْ أَذَانُ بِلالٍ ، وَلا هَذَا الْبَيَاضُ لِعَمُودِ الصُّبْحِ ، حَتَّى يَسْتَطِيرَ " .محمد محی الدین
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”بلال کی اذان تمہیں غلط فہمی کا شکار نہ کرے اور یہ سفیدی بھی،“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات صبح کے وقت لمبائی میں پھیلنے والی روشنی کے متعلق فرمائی اور فرمایا: ”جب تک یہ چوڑائی کی سمت میں نہیں پھیل جاتی، تم (سحری) کھا سکتے ہو۔“